اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کرونا سے جاں بحق افراد کے کفن و دفن کی خدمات فراہم کریں گے، محمد عباس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدرمحمدعباس نے کہا ہے کہ آئی ایس او کراچی ڈویژن اور امامیہ اسکائوٹس کی جانب سے کراچی شہر میں کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے خدمت مہم جاری و ساری ہے جس کو عوام میں بھی خوب سراہا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس کا میڈیا کو جاری بیان میں کہنا تھا کے خدمت مہم آپ اپنے اگلے مراحل میں داخل ہو چکی ہے جس میں کرونا وائرس سے جابحق ہونے والے افراد کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس ٹیم کو جید عالم دین، بہترین ڈاکٹرز اور ماہرین کی زیر نگرانی تشکیل دیا گیا ہے۔جس میں امامیہ والنٹیئر بھی شامل ہیں۔

محمدعباس نے کہاکہ اس ٹیم کو تشکیل دینے کا مقصد یہ ہے کہ کورونا سے رحلت فرمانے والوں کےکفن و دفن کے مرحلے کو صحیح طور پر سرانجام دیا جائے۔یاد رہے کہ جب بھی خداداد پاکستان کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ہر اس گھڑی میں حکومتِ پاکستان اور اس کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک کی خدمت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button