غزہ میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم کیا جائے، یو این سیکرٹری جنرل
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ خواتین کے عالمی دن پر غزہ میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 8 مارچ خواتین کی کامیابیوں کے اعتراف، مساوات اور مستقبل کے لیے کام کرنے کی یاد دہانی کا دن بھی ہے۔ دوسری جانب حرمین شریفین اتھارٹی میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو بلند و باعزت مقام دیا ہے۔
شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی اور تعمیر میں خواتین کا اہم کردار ہے، سعودی عرب نے خواتین کو اہم عہدوں پر تعینات کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو قائدانہ فرائض سونپے گئے، جنہیں انہوں نے بخوبی نبھایا، مملکت میں خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے۔ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے دور میں خواتین کو بااختیار بنایا گیا ہے، حرمین شریفین میں آنے والی خواتین کی رہنمائی کے لیے بھی سعودی خواتین کا کردار نمایاں ہے۔