پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسلام اور آئین میں دیئے گئے حقوق خواتین کاحق ہے، سیدہ زہرا نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں رکن پنجاب اسمبلی اور مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین سیدہ زہراء نقوی نے قرارداد جمع کروائی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، 1973ء کے آئین میں خاص طور پر صنفی مساوات کی ضمانت دی گئی ہے، آئین میں یہ شرط دی گئی ہے کہ صرف جنس کی بنیاد پر کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا، اس کے علاوہ آئین شادی، کنبہ، ماں اور بچے کے تحفظ کیساتھ ساتھ قومی زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی بھرپور شرکت کو بھی یقینی بناتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں مغرب نے عورت کو دنیا کے سامنے ایک پراڈکٹ بنا کر پیش کیا ہے

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خواتین ہر شعبہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، خواتین کو اسلام اور آئین پاکستان میں دیئے گئے حقوق کیلئے آواز اُٹھانے کا پورا پورا حق ہے، اسلام نے عورت کو ذلت و پستی سے نکال کر شرف انسانیت بخشا ہے، مگر کچھ مغرب کی زرخرید خواتین پاکستان کی سادہ لوح خواتین کو مغرب کے دکھائے گئے راستوں پر چلانے کی کوشش کر رہی ہیں، مرد اور عورت مل کر معاشرہ بناتے ہیں، دونوں کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے، لہذا دونوں کو ایک دوسرے کے حقوق دینا ہوں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button