پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار کے مسئلے پر حقائق کے مطابق کام کر رہے ہیں، علامہ شبیر میثمی

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ پارہ چنار کے مسئلے پر حقائق کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ہم معاملات کو حکمت عملی سے حل کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں شیعہ علماء کونسل کوئٹہ کی جانب سے منعقدہ نمائندہ علماء اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صدر علامہ محمد آصف حسینی، علامہ اکبر زاہدی، علامہ دبیر حسین اور دیگر علماء بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ موجودہ مسائل، بالخصوص پارہ چنار کی صورتحال میں جو حقائق ہمارے سامنے آرہے ہیں اس پر کام کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان معاملات پر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی بہت باریک نظر ہے۔ ہم معاملات کو حکمت عملی سے حل کرتے ہیں اور کر بھی رہے ہیں۔ انہوں نے أفغان تارکین وطن کے انخلاء سے متعلق کہا کہ مہاجرین کی انخلا کا مسئلے پر بھی ہماری نظر ہے۔ ذمہ داران اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، قانون کے مطابق جو پاکستانی موجود ہیں ان لوگوں کو تنگ کرنا قابل صد افسوس ہے۔ علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ اہل تشیع ملک کی پر امن شناخت ہیں، لحاظہ ایسا کوئی بھی عمل جو قانون سے مطابقت نہ رکھتا ہو قابل مذمت ہے۔ مسائل کا حل باہمی مشاورت سے ہی ممکن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button