مشرق وسطی

رفح میں حماس کے مکمل خاتمے کیلئے کام کر رہے ہیں، نیتن یاہو کی بڑھک

شیعہ نیوز: حامیوں اور مخالفین کی شدید مخالفت کے باوجود اسرائیل رفح میں آپریشن کے عزائم سے پیچھے نہ ہٹا۔ صیہونی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم رفح میں حماس کی بٹالین کے مکمل خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ غزہ جنگ سے متعلق اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ رفح میں فوجی کارروائی کے آپریشنل منصوبوں کی منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس ہفتے کو بلاؤں گا۔ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ منصوبے میں رفح سے شہری آبادی کا انخلاء بھی شامل ہے، قیدیوں کی رہائی اور حماس کا خاتمہ جنگ کے مقاصد میں شامل ہیں۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف فوجی دباؤ اور ٹھوس مذاکرات سے ہی مقاصد حاصل ہوسکیں گے۔

علاوہ ازیں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق سینیئر اسرائیلی اہلکار نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے کسی معاہدے سے ابھی بہت دور ہیں۔ اسرائیلی اہلکار کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران حماس نے اپنی پوزیشن سخت کی، وہ اپنے کچھ مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ دوسری جانب پیرس میں امریکا، اسرائیل، مصر اور قطر کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 40 قیدیوں کی رہائی کے بدلے 6 ماہ کی جنگ بندی کی ڈیل کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button