دنیا

اسرائیل کے خلاف دنیا متحد، صیہونی وزیر اعظم تلملا گئے

شیعہ نیوز:رشا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے جمعے کو ٹوئٹ کرکے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کو شرمناک قرار دیا اور دعوی کیا کہ اس سے صرف فلسطینی مزاحمتی گروہوں کو اسرائیل پر حملے جاری رکھنے کے لئے حوصلہ ملے گا۔

نتن یاہو نے ٹوئٹ کیا کہ آج کا شرمناک فیصلہ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اسرائیل مخالف جنون کی ایک اور مثال ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ایک بار پھر کونسل میں غیر اخلاقی اکثریت نے ایک دہشت گرد گروہ کو نظر انداز کیا۔

در ایں اثنا اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کے اغوا اور انہیں ایذائیں دیئے جانے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button