مشرق وسطی

تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو گیا ہے: بشار اسد

شیعہ نیوز:شام کے صدر بشار الاسد نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمر پوتین اور روس کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کے علاوہ ریانووستی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو بھی کی۔ اس گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یورپ نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کی مدد کر کے تیسری عالمی جنگ کا آغاز کر دیا ہے اور ماضی کی نسبت تیسری عالمی جنگ جدید ترین ہتھیاروں سے لڑی جائیگی۔

بشار اسد کا کہنا تھا کہ جنوبی اور مشرقی یوکرین کے 4 علاقے لوہانسک، دونتسک، خرسون اور زاپوریژیا نے ستمبر 2022 میں ریفرنڈم کے ذریعے روس کے ساتھ الحاق کیا، اس لئے وہ روس کے تاریخی علاقے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام روس کے ساتھ ان علاقوں کے الحاق سے پہلے بھی انہیں روس کا حصہ سمجھتا تھا۔

شام کے صدر بشار اسد نے روسی صدر ولادیمر پوتین سے ہونے والی ملاقات میں باہمی تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس ملاقات میں روسی صدر ولادیمر پوتین نے کہا کہ روس نے شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

بشار الاسد نے شام میں خانہ جنگی کے دوران روس کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر روس کے شکر گزار ہیں، روس خود حالت جنگ میں ہونے کے باوجود شام کا ساتھ دینے سے پیچھے نہیں ہٹا۔

شامی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کے خلاف جنگ میں اُن کا ملک روس کے ساتھ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button