پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وحدت یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام تین روزہ سالانہ مرکزی کنونشن ”صدائے عدل“ اسلام آباد میں جاری

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مہدویت عصر حاضر کے تناظر میں کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدل وانصاف کسی بھی ریاست کا بنیادی تقاضا ہے

شیعہ نیوز : وحدت یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام تین روزہ سالانہ مرکزی کنونشن”صدائے عدل“ کا انعقاد، جس میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر سے وحدت یوتھ کے جوانوں کی بڑی تعداد شریک، تنظیمی وتربیتی کنونشن میں ملک بھر سے آئے شرکاء کو مرکزی صدر وحدت یوتھ ونگ علامہ تصور مہدی نے والہانہ انداز میں خوش آمدید کہا اور افتتاحی کلمات کہے۔

مرکزی کنونشن کے شرکاء سے وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مہدویت عصر حاضر کے تناظر میں کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدل وانصاف کسی بھی ریاست کا بنیادی تقاضا ہے، تاریخ میں کبھی بھی پوری دنیا پر عدل کی حکومت قائم نہیں رہی، یہ شرف صرف حکومت امام مہدی کو حاصل ہو گا، وحدت یوتھ کے جوانوں کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ امام وقت کی سرپرستی میں قائم ہونے والی عالمی الہی حکومت کے لیے زمینہ سازی اور کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کی مثل ابن زیاد حکومت نے چہلم امام حسین ؑ کےجلوسوں میں پیدل جانےپر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے معاون خصوصی و چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی نے حالات حاضرہ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سالہ خاک و خون کے کھیل کے باوجود اسرائیل اپنے مقاصد میں مکمل ناکام ہے، تمام تر جدید ٹیکنالوجی اور امریکہ سمیت مغربی قوتوں کے تعاون کے باوجود بھی صہیونی ریاست دو تنظیموں کے سامنے بے بس ہے، اپنی شکست کو چھپانے کیلئے اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور خوراک و ادویات کی بندش کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے جو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

شرکاء کنونشن سے ماہر تعلیم ڈاکٹر ثقلین عباس نقوی نے ٹائم منیجمنٹ کے عنوان پر گفتگو کی، دیگر مقررین میں صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی، سید یاور کاظمی اور راجہ مصطفی حیدر شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button