یحییٰ سنوار شہید اسماعیل ہنیہ کے جانشین منتخب
شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ کی جگہ یحییٰ سنوار کو تحریک کے سیاسی بیورو کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔
عزت الرشک نے کہا تھا کہ ان کی تحریک نئے رہنما کے انتخاب کے لیے مشاورت مکمل ہوتے ہی نتائج کا اعلان کرے گی۔
واضح رہے کہ سعودی ویب سائٹ العربیہ نے آج دعویٰ کیا تھا کہ "ابو عمر حسن” کے لقب سے مشہور محمد اسماعیل درویش کو حماس تحریک کے نئے پولیٹیکل بیورو کا سربراہ اور شہید اسماعیل ہنیہ کا جانشین منتخب کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں حماس تحریک کے سربراہ یحییٰ سنوار نے خالد مشعل کو ہنیہ کا جانشین مقرر کرنے کی مخالفت کی تھی۔
یحییٰ سنوار اس سے قبل غزہ میں حماس کی سربراہی کررہے تھے۔
خیال رہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ 31 جولائی کو تہران میں ہونے والے اسرائیلی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
اسماعیل ہنیہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری کے لیے تہران میں موجود تھے۔