پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

14 ربیع الاول یوم مرگ یزید ابن معاویہ ملعون

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) 14 ربیع الاول کو امام حسینؑ کا قاتل اور اہل بیتؑ رسول کو دربدر پھرانے والے یزید ابن معاویہ ملعون کی موت کا دن ہے۔

یزید ملعون کی حرکات سے تمام مسلمان واقف ہیں اورمسلمانوں کے تمام فرقے اسے جہنمی مانتے ہیںتاہم ذیل میں یزید ابن معاویہ ملعون کے بارے میں کچھ تاریخی حقائق درج ہیں۔

ویسے تو یزید کے کرتوتوں سے تاریخ اسلام کے کئی صفحات سیاہ ہیں۔ لیکن ان میں سے تین واقعات حد درجہ قابل مذمت ہیں۔

(1) امام حسینؑ و اہل بیت اطہارؑ کی میدان کربلا میں دردناک شہادت اور نبی زادیوں کو کوفہ و شام کےدرباروںمیں اسیر بنا کر پھرانا
(2) مدینہ طیبہ خصوصاً مسجدنبوی پر چڑھائی اور بے ادبی و بد تمیزی کی آخری حدوں کو پھلانگنا۔
(3) خانہ کعبہ پر چڑھائی اورخانہ کعبہ پر پتھر اور آگ برسانا۔

یزید پلید کے حکم پر یزید کے لشکرنے مدینہ منوہ پر چڑھائی کے وقت مندرجہ ذیل گستاخیاں کیں۔

(1) بدبختوں نے حرم نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گھوڑے باندھے۔
(2)مسلمان صحابہ و تابعین کو شھید کیا جن میں 700 حافظ قرآن تھے۔
(3) مسلمان خواتین کی عزتیں لوٹیں۔ ان دنوں میں ایک ہزار عورتیں یزیدی لشکر کی حرامکاری کے نتیجے میں حاملہ ہوئیں۔
(4) تین دن تک مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اذان اور نماز معطل رہی۔

امام حسینؑ نے یزید کے خلاف قیام کرتے وقت ارشاد فرمایا تھا
يزيد رجل فاسق شارب الخمر قاتل النفس المحترمة معلن بالفسق ومثلى لايبايع مثله”
یزید ایک فاسق، شرابی اور قاتل شخص ہے، جو اعلانیہ فسق و فجور کرتا ہے اور مجھ جیسا یزید جیسے کی بیعت ہرگز نہیں کرسکتا۔

اس کے علاوہ یزید ملعون کی سیاہ کاریوں سے تاریخی کتب کے صفحات بھرے پڑے ہیں۔ ان تمام باتوں کے باوجود جو لوگ یزید ابن معاویہ ملعون کی حمایت کرتے ہیں خدا انہیں یزید کے ساتھ محشور فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button