یزید ملعون اور پلید کے بارے میں نرم گوشہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہوسکتا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے مولوی عبدالعزیز کے بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں اس نے یزید پلید کو امیر المومنین اور رحمۃ اللہ علیہ کہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ایسے جاہل درباری ملاں یزیدی نظریات رکھتے ہیں، جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ایسے شرپسند عناصر یزید ملعون کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں، لیکن اہلسنت ایسے لوگوں کی ناپاک سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ مولوی عبدالعزیز نے یزید کی حمایت میں بیان دے کر مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے، یزید اہلبیتؑ کا قاتل اور اسلام کو تبدیل کرنیوالا ہے، اس کے بارے میں کوئی مسلمان نرم گوشہ نہیں رکھ سکتا۔
یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، شیعہ کافر کے نعرے لگانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج
انہوں نے واضح کیا کہ یزید کو امیر المومنین اور رحمتہ اللہ علیہ کہنے والے اہلسنت نہیں ہو سکتے، یزید لعنت کا مستحق ہے رحمۃ اللہ علیہ کیسے ہو سکتا ہے؟ اسلام نام ہے اہلبیتؑ اور اصحابؓ کا، یزید تو لعنتی ہے، یزید امام عالی مقام حضرت حسینؑ کا قاتل اور دین محمدی کا باغی ہے، اس کی حمایت کرنیوالے سنی نہیں ہو سکتے۔ اہلسنت کا عقیدہ کا عشق مصطفی اور محبت اہلبیتؑ و اصحابؓ ہے۔
مولوی عبدالعزیز کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے شرپسند عناصر کو لگام دی جائے، ملک کسی فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہو سکتا، یہ لوگ دراصل یزید کے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈال کر اسے مقدس بنانا چاہتے ہیں، یزید پلید ہے اسے مقدس نہیں بنایا جا سکتا ہے، اسلام میں آمریت کی کوئی گنجائش نہیں، یزید اپنی آمریت سے اسلام کے شفاف چہرے کو مسخ کرنا چاہتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول نے یزیدی آمریت کو بے نقاب کرکے اپنے نانا کے دین کو بچایا۔یزید کے بارے میں نرم گوشہ رکھنے والے اپنے ایمان کی فکر کریں۔