پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ امریکی سعودی نواز کالعدم دہشتگردوں کی فائرنگ سے سکندر علی شہید جبکہ دو شیعہ نوجوان زخمی
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک سرکاری ملازم شہید اور دو زخمی ہو گیا ہے۔ ذرایع کے مطابق کوئٹہ سے پچیس کلومیٹر شمال کی جانب علاقے کچھلاک میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں محکمہ خزانہ کے سکندر علی شہید اور مشتاق علی ، ثاقب زخمی ہو گیا۔ ان میں دو افراد کا تعلق شیعہ ہزارہ قبیلے سے ہے۔ ایک کشیمری ہے۔ ھمارے نمایندے کے مطابق یہ تینوں افراد کوئٹہ سے پشین جا رہے تھے جب ان کو نشانہ بنایا گیا۔