مشرق وسطی

یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کے فضائی حملے جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کا اپنی شکست و ذلت کا یمنی عوام سے انتقام لینے کے لئے جارح سعودی اتحاد نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھر جنگی طیاروں سے حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ الحدیدہ کے مختلف رہائشی علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں رہائشی مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے تاہم جانی نقصانات کے بارے میں ابھی تک کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا ہے کہ گذشتہ بہتر گھنٹے میں یمن کے مختلف صوبوں منجملہ صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں میں جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے سترہ بار سے زائد حملے کئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے گذشتہ بیس ستمبر کو مشروط طور پر فائربندی کا اعلان کیا تھا لیکن جارح سعودی اتحاد یمن کی امن کی پیشکش کو نظر انداز کرتے ہوئے مختلف علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button