مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن کے شہر الحوک پر گولہ باری ،کم سن بچی اور اس ماں شہید

شیعہ نیوز : یمن کے خلاف وحشیانہ سعودی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ فضائی حملے میں پانچ خواتین کے شہید و زخمی ہونے کی خبر ہے ۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی فوجی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں نے مغربی صوبے الحدیدہ کے شہر الحوک پر شدید گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ اور ایک کم سن بچی اور اس کی ماں شہید جبکہ تین خواتین زخمی ہو گئیں۔

سعودی حکومت کی سرکردگی میں قائم یمن مخالف فوجی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجی اس ملک کے مختلف علاقوں کو مسلسل وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ متحدہ عرب امارات نے جنوبی یمن میں ایک بڑی فوجی چھاؤنی کی تعمیر کا کام شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ساودرن ٹرانزیشن کونسل کے کم سے کم سو مسلح دہشت گردوں کو بھی جزیر سقطریٰ منتقل کیا ہے۔

اُدھر یمن کے مستعفی صدر عبدربہ منصور ہادی سے وابستہ مسلح جتھوں نے صوبہ ابین میں متحدہ عرب امارات کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے جس کی زد میں آکر اصلاح پارٹی سے وابستہ کئی عناصر ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close