مشرق وسطی

یمن کے صوبے الحدیدہ پر سعودی اتحادکی وحشیانہ گولہ باری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن میں سعودی اتحاد نے بدھ کے روز صوبے الحدیدہ کے شہر حیس میں رہائشی علاقوں اور گھروں کو توپ کے گولوں اور راکٹوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔

مشترکہ یمنی فورسز نے حیس شہر میں سعودی اتحادکی جنونی گولہ باری کو انتہائی ’’خطرناک‘‘ قرار دیا۔

یمنی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی سعودی عرب کی جانب سے اقوام متحدہ کی اعلان کردہ جنگ بندی کی یومیہ خلاف ورزیوں کی ہی ایک کڑی ہے۔

بیان میں حیس شہر کے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی اتحاد نے مختلف علاقوں میں شدید گولہ باری اور راکٹ باری کی۔

اس کے علاوہ سعودی اتحاد کے نشانچیوں نے بھی اپنی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران بنی مغاری کے علاقے میں راکٹ حملے میں ایک یمنی شہری کا گھر تباہ ہو گیا اور دیگر گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔

سعودی اتحاد کی جانب مقامی آبادی کے گھروں اور کھیتوں کی جانب شدید فائرنگ بھی کی گئی۔ اس کے نتیجے میں شہریوں بالخصوص عورتوں اور بچوں میں خوف اور دہشت کی صورت حال پیدا ہو گئی۔

شہریوں کے گھروں پر گولہ باری کے سبب حیس کے لوگوں میں سعودی عرب کے خلاف شدید غم و غصے کے جذبات بھڑک اُٹھے۔ انہوں نے جنگ بندی کی پاسداری نہ کرنے والے سعودی اتحادکے حوالے سے اقوام متحدہ کے موقف پر ناراضی کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button