مشرق وسطی

یمن کے صوبے المہرہ میں سعودی فوجیوں کے خلاف مظاہرے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ہزاروں یمنی شہریوں نے مظاہرے کر کے صوبہ المہرہ سے سعودی جارحین کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر صوبے میں سعودی ایجنٹوں کے اقدامات کی مذمت میں نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے صوبے کے گورنر کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے صوبے پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے تسلط کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے نومبر دو ہزار سترہ میں صوبہ المہرہ پر قبضہ کر کے اس شہرکے ہوائی اڈے کو فوجی بیس میں تبدیل کر دیا ہے۔

صوبہ المہرہ میں اپریل دو ہزار اٹھارہ سے سعودی فوجیوں کے خلاف مسلسل مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button