مشرق وسطی

یمن کی اصلی جنگ امریکہ کے ساتھ ہے، محمد علی الحوثی

شیعہ نیوز : یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سعودی عرب کے شاہ سلمان کو کرارا جواب دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان کو جان لینا چاہئے کہ یمن کی اصلی جنگ امریکہ کے ساتھ ہے۔ امریکہ نے سعودی عرب کو ہتھیار فراہم کر کے سعودی سرزمین سے یمن پر جنگ مسلط کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی ہمہ جانبہ حمایت سے یمن پر ریاض کے فوجی یلغارکی جانب اشارہ کئے بغیر ایران پر مغربی ایشیاء میں کشیدگی کو جنم دینے والی پالیسی اختیار کرنے کا بے بنیاد الزام عائد کیا۔

سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد کے ساتھ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک تقریبا سترہ ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button