مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن میں سعودی انٹلیجنس کا بدامنی پھیلانے کا منصوبہ ناکام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یمن میں سعودی انٹلیجنس کے ایک تخریبی منصوبے کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی سیکورٹی ایجنسیوں نے یمن میں سعودی انٹلیجنس سے وابستہ دو گروہوں کا پتہ لگا کر انہیں تہس نہس کردیا ہے۔

یمن کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی حکومت سے وابستہ یہ گروہ یمن میں جنگ و بدامنی پھیلانے کےمنصوبے پر کام کررہے تھے۔

یمن کی وزارت داخلہ نے کہا کہ سعودی انٹیلیجنس سے وابستہ ان دونوں گروہوں کے سبھی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جارح ممالک میدان جنگ میں شکست کھانے کے بعد اب تخریبی اقدامات انجام دینے لگے ہیں ۔

دوسری طرف جارح سعودی اتحاد نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی یمن میں واقع صوبہ الحدیدہ کے الدریہمی علاقے پر گولہ باری کی ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی عرب اور اس کے ایجنٹوں نے الدریہمی کے علاقے پردسیوں مارٹر اور گولے فائر کئے ہیں۔ ابھی تک اس گولہ باری میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

جارح سعودی اتحاد نے حالیہ دنوں میں صوبہ الحدیدہ کے رہائشی علاقوں کو بارہا اپنے راکٹوں اور توپوں کے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد کے ذریعے یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے – لیکن اس کے باوجود جارح سعودی اتحاد اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button