مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن میں یوم عاشورہ کے جلوس میں عزاداروں کا سیلاب امڈ آیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی عوام نے بڑے پیمانے پر عاشور کے جلوسوں میں شرکت کی اور نواسہ رسولؐ کو یاد کیا۔

رپورٹ کے مطابق صنعا و صعدہ سمیت یمن کے مختلف شہروں کے عوام نے منگل کو یوم عاشورائے حسینی کے موقع پر سڑکوں پر نکل کر امام حسین ؑ اور آپ کے اصحاب با وفا کی بے مثال قربانیوں کو بھی یاد کیا اور امریکی سامراج اور جارح سعودی اتحاد کے خلاف آواز بھی بلند کی۔

یمنی عزاداروں کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ تھے جن پر امریکہ اور سعودی اتحاد کے خلاف نعرے درج تھے۔

یمنی عوام نے ان جلوسوں میں سعودی و امریکی ظالموں کے مقابلے میں حضرت امام حسین ؑ کی راہ پرقائم رہنے کی تاکید کی اور صیہونیوں کے مقابلے میں فلسطینی عوام اور لبنانی استقامت کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ آج دس محرم چودہ سو اکتالیس ہجری قمری مطابق دس ستمبر دوہزار انیس کو دنیا کے مختلف ملکوں میں یوم عاشورہ منایا جا رہا ہے۔

شیعہ و سنی مسلمانوں سمیت دنیا کے مختلف مذاہب کے پیروکار ہر سال دس محرم کو نواسہ رسول ؐ کا غم مناتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button