
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
سعودی فوج کی بمباری سے مزید 5 یمنی مسلمان شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے اتحادی افواج کی تازہ ترین بمباری میں 5 یمنی شہری شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق آل سعود کے اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ پربمباری کی ہے۔
اتحادی افواج کی بمباری میں بچوں اور خواتین سمیت 5 افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی حملوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یمن پرفضائی حملے بند نہیں کئے گئے تو سعودی حساس مراکز کو دوبارہ نشانہ بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی کرائے کے فوجیوں کو سبق سکھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہوچکے ہیں۔