مشرق وسطی

یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ میں صیہونی رژیم بھی شریک ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بین الاقوامی میڈیا جو رواں سال ستمبر سے ہی یمن پر مسلط کردہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جنگ میں اسرائیلی مداخلت کا انکشاف کر رہا ہے۔

ایک مرتبہ پھر یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ جسے ’’فراموش شدہ جنگ‘‘ کے عنوان سے یاد کیا جا رہا ہے، میں یمن کے خلاف اسرائیل کے بڑے پیمانے پر فوجی تعاون سے پردہ اُٹھایا ہے۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ یمن کے خلاف جنگ میں اسرائیل اپنی مداخلت کا بہانہ ’’بحراحمر میں اسرائیلی دفاع‘‘ کے عنوان سے بیان کرتا ہے۔

اس حوالے سے ہسپانوی زبان کی ایک اخبار کا لکھنا ہے کہ عالمی میڈیا پر فاش ہونے والی یمن کے اندر اسرائیلی مداخلت، مشرق وسطیٰ کے بہت سے علاقوں میں جاری خفیہ اسرائیلی فوجی مداخلت کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

علاوہ ازیں ہسپانوی زبان کے ہی ایک ٹی وی ٹالک شو میں ’’مسلط کردہ جعلی رژیم‘‘ کے عنوان سے اسرائیلی جرائم پر مبنی ٹالک سیریز بھی چلائی جا رہی ہے جس کی میزبانی ’’پائیز سیبیل‘‘ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button