مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن پر سعودی افواج کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف رہائشی علاقوں پروحشیانہ بمباری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحادی افواج کے جنگی جہازوں نے یمن کے مختلف صوبوں کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ ترین وحشیانہ بمباری میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صعدہ کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری طرف یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کا کہناہے کہ سعودی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

خیال رہے کہ یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے سعودی تیل کمپنی پر ڈرون حملے کئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی تقریباً 1300 سعودی فوجیوں نے یمنی فوج اور رضاکاروں کے سامنے ہتھیار ڈال دئے تھے۔ جبکہ یحیی سریع کے مطابق کارروائی کے دوران اہم کمانڈروں سمیت کم از کم 500 سعودی فوجی مارے گئے تھے۔

اس کارروائی میں سعودی عرب کو اپنی بکتر بند گاڑیوں اور بڑی مقدار میں جدید اسلحے سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close