مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن پر سعودی اتحاد کے حملے میں 3 یمنی شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے آج صوبہ صعدہ کے العتیق شہر میں ایک گآڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 یمنی شہری شہید ہو گئے۔

در ایں اثنا المسیرہ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے الصباحہ پر پر کلسٹر بموں سے وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی جس کےنتیجے میں دو بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے اور ان کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوا۔

کلسٹر بموں سے استفادہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ممنوع ہے ۔ کلسٹر بموں کا استعمال جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے مغربی ایشیا کے غریب اسلامی ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد شہید، زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں۔

اس کے باوجود یمنی عوام کی استقامت کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے کرائے کے فوجیوں کو یمن میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button