مشرق وسطی

یمنی عوام کو فرانس کے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ الحوثی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یمن کے عوام کو فرانسیسی ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یمن کی اعلی انقلاب کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں فرانس کے صدر امانوئیل میکرون کے دعوے کے جواب میں کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کا یمنی عوام کے خلاف فرانس کے ہتھیاروں کا استعمال نہ ہونے کے دعوے سے متعلق بیان حقیقت سے دور ہے ۔

فرانسیسی صدر میکرون نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا تھا کہ انھوں نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن میں عام شہریوں کو قتل کرنے کے لئے فرانسیسی ہتھیاروں کا استعمال نہ کرے۔

محمد علی الحوثی نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ یمنی سرحدوں پر فرانس کے بنے ہوئے ہرکول توپخانوں کا استعمال ہوتا ہے جس سے اب تک سرحدی علاقوں کے ساڑھے پانچ لاکھ سے زیادہ یمنی شہری دربدر اور بےگھر ہوچکے ہیں۔

انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی اتحاد فرانس کے بنے ہوئے سزار توپخانوں کا بھی مسلسل استعمال کر رہا ہے اور سعودی بریگیڈ کے کمانڈر نے ایک ویڈیو میں واضح طور پر یمن کے خلاف اس توپخانے کے استعمال کو دکھایا بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button