مشرق وسطی

یمنی فورسز کا سعودی اتحادی افواج کا ایک اور حملہ پسپا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے جوانوں نے سعودی اتحادی افواج کے ایک اور بڑے حملے کو پسپا کرکے متعدد کرائے کے فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے نجران میں ایک فوجی کارروائی کے دوران بہت سے سعودی فوجیوں کو ہلاک اورگرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ہونے والے سعودی فوجیوں میں کئی کمانڈر بھی شامل ہیں۔

در ایں اثناء سعودی عرب کے فوجیوں نے عسیر میں یمنی فوج کی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن یمنی فورسز نے ان کی تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے ان پر مہلک ضربیں وارد کیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل تقریباً 1300 سعودی فوجیوں نے یمنی فوج اور رضاکاروں کے سامنے ہتھیار ڈال دئے تھے۔ جبکہ یحیی سریع کے مطابق کارروائی کے دوران اہم کمانڈروں سمیت کم از کم 500 سعودی فوجی مارے گئے تھے۔

اس کارروائی میں سعودی عرب کو اپنی بکتر بند گاڑیوں اور بڑی مقدار میں جدید اسلحے سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button