مشرق وسطی

یمنی فوج کا سعودی عرب کے صوبے عسیر پر میزائلی حملہ۔ درجنوں ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر کے سرحدی علاقے میں یمن کے جوابی میزائلی حملے میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جارح سعودی اتحاد کے جرائم کے جواب میں زلزال ون قسم کے مقامی ساخت کے تین بیلسٹیک میزائلوں سے صوبہ عسیر کی علب گذرگاہ کے قریب سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے اڈوں کو نشانہ بنایا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس میزائلی حملے میں دسیوں سعودی ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعرات کی شب اعلان کیا تھا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے جیزان علاقےکی الدود پہاڑیوں کے مشرق میں جارح سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کے اڈوں پر بھی مقامی ساخت کے زلزال ون بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا ۔

یمنی فوج اور رضاکار فورس تقریبا ہر روز سعودی عرب کے اندر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کرتی ہے اور یہ حملے یمن کے عوام پر جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری اور جارحیتوں کے جواب میں انجام پاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button