مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی فوج نے صوبہ الجوف میں سعودی لڑاکا طیارہ مار گرایا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی فوج اور عوامی رضاکار مجاہدین نے آدھی رات کو شمال مغربی یمن کےصوبہ الجوف میں سعودی عرب کے قیادت والے اتحادی فوج کے لڑاکا طیارے تورناڈو کو مار گرایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے پیشرفتہ اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے سرنگوں کیا ہے۔ تباہ ہونے والے لڑاکا طیارے تورناڈو کو برطانیہ، جرمنی اور اٹلی نے مشترکہ طور پر بنایا ہے۔

یحیی السریع نے کہا کہ یہ لڑاکا طیارہ فوجی کارروائی کرنا چاہتا تھا جسے تباہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی فضا دشمن کی کارروائی کیلئے آزاد نہیں ہے اور دشمن کو فضائی کارروائی کرنے سے پہلے کافی سوچنا ہو گا۔یمن کے محاصرے کے باوجود یمن کی فوجی اور دفاعی طاقت و توانائی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button