مشرق وسطی
یمنی حکومت نے سعودی عرب کی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی قومی نجات حکومت نے سعودی عرب کی طرف سے جزئی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل کا کہنا ہے کہ جس طرح انھوں نے فوری طور پر سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے روک دیئے ہیں اسی طرح سعودی عرب کو بھی فوری طور پر پورے یمن میں جنگ بندی کا اعلان کرنا چاہیے۔ اس سے قبل امریکی اخبار وال اسٹریٹ نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب نے یمن میں جزئی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یہ فیصلہ گذشتہ ہفتہ یمنی فورسز اور قبائل کی طرف سے یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد کیا امریکی اخبار کے مطابق سعودی عرب کی جزئی جنگ بندی میں دارالحکومت صنعا بھی شامل ہے۔