مشرق وسطی

یمنیوں کے قاتل سعودی عرب پہلے اپنے گریبان میں جھانکے۔ترک صدر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان  نےعدالت اور توسعہ پارٹی کے مرکزی دفتر میں اجلاس سے خطاب میں ترکی پر سعودی عرب کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ترکی پر تنقید کرنے کے بجائے یمنیوں کے قتل عام کے بارے میں اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنا چاہیے۔

اردوغان نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن کے نہتے عربوں کو موجودہ صورتحال سے کس نے دوچار کیا۔؟ ترک صدر نے کہا کہ ترکی نے دہشت گردی کے خلاف شام میں فوجی اقدام کیا ہے اور ترکی کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے۔

ترکی کے صدر نے مصری صدر پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مصر کے صدر کو شام کے بارے میں بولنے کا حق نہیں ہے کیونکہ مصری صدر نے خود اپنے ملک میں جمہوریت کا قتل کیا ہے۔ اردوغان نے کہا کہ ترکی کو داعش دہشت گردوں کا خطرہ ہے اور داعش اور ان سے منسلک گروہوں کا شام سے خاتمہ ضروری ہے۔

دوسری جانب ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلونے شام کے شمال مشرق میں ترکی کی فوجی کارروائی پر سعودی عرب کے اعتراض پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کویمنی عربوں کا قتل عام کرکے ہم پر اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے سعودی عرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہارے ہاتھ یمنی عربوں کے خون سے رنگین ہیں تم یمنی عربوں کا قتل عام کررہے ہو۔ تم نے بہت سے یمنی شہریوں کو بھوکا اور پیاسا شہید کردیا ہے لہٰذا تمہیں ترکی کے بارے میں بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button