مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن اور عراقی مزاحمت کی صیہونی حکومت کے خلاف انتقامی کارروائیاں

شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوج اور عراق کی اسلامی مزاحمت نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت کے خلاف تین مشترکہ کارروائیاں کی ہیں۔

المسیرہ ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان "یحیی سریع” نے صیہونی حکومت کے خلاف مشترکہ کاروائیوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عراق کی اسلامی مزاحمت کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران صیہونی دشمن کے خلاف 3 فوجی آپریشن کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران، روس اور عراق کے فوجی حکام کی دہشت گردوں سے نمٹنے میں شامی فوج کی حمایت

یحیی سریع نے کہا کہ متعدد ڈرونز کے ذریعے ہم نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اسرائیلی دشمن کے دو اہداف کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیسری کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے "ام الرشراش” میں کئی ڈرونز سے ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ عراقی مزاحمت کے ساتھ مل کر یہ آپریشن مظلوم فلسطینی عوام اور مزاحمتی مجاہدین کی حمایت میں کیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ انتقامی کاروائیاں غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور اس کی ناکہ بندی کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button