
صیہونی اڈے پر یمن کا فلسطین 2 نوعیت کے سوپر سونک میزائل سے حملہ
شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج نے فلسطین کے استقامتی محاذ کی حمایت جاری رکھتے ہوئے، حیفا کے مشرق میں صیہونی حکومت ایئر بیس پر سوپر سونک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
جمعے کو المسیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے بتایا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مخالفت جاری رکھتے ہوئے، غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ایک اور میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے جوہری پروگرام کا کوئی فوجی حل نہیں، فرانس
انھوں نے بتایا کہ یمنی فوج کے میزئل یونٹ نے حیفا کے مشرق میں واقع غاصب صیہونی حکومت کی رامات ڈیوڈ ایئر بیس پر فلسطین 2 نوعیت کے سوپر سونک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
بریگیڈیئر یحیی سریع نے کہا کہ صیہونی حکومت کا ایئر ڈیفنس سسٹم اس میزائل کو روکنے میں ناکام رہا اور میزائل نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
انھوں نے ایک بار پھر زور دے کرکہا کہ جب تک غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے بند نہیں ہوجاتے اور غزہ کے عوام کا ظالمانہ محاصرہ ختم نہیں ہوجاتا، اس وقت فلسطینی عوام کی حمایت میں یمن کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یاد رہے کہ صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے آج جمعہ کی صبح مقبوضہ فلسطین پر یمن کے میزائل حملے کی خبر دی تھی۔