مشرق وسطی

سعودی عرب کو شکست دینے پر یمن میں جشن

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب اور یمن کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ کے ایک اہم مقابلے میں یمن نے سعودی عرب کو شکست دے دی جس کے بعد یمنییوں کی خوشیوں کا ٹھکانہ نہيں رہا۔

جہاں ایک طرف سعودی عرب اور اس کے آلہ کار میدان جنگ میں یمنی فوج اور رضاکار فورس سے شکست کا مزہ چکھ رہے ہیں وہیں کھیل کے میدان میں بھی سعودی عرب کو یمنیوں سے شکست حاصل ہوئی ہے۔

یمن کی فوج اور رضاکار فورس کی مسلسل کامیابیوں کو یاد کرنے کے لئے یمن کے عوام نے الگ طریقہ اختیار کیا ہے۔

یمن کے عوام نے اپنے اپنے موبائلوں کی لائٹ جلا کر خوشیاں منائی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

یمنی فوج اور رضاکار فورس صوبہ مآرب کے نزدیک ہے اور کبھی بھی اس صوبے پر فوج کے قبضے کی خبر موصول ہو سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button