دنیا

یمن کا امریکی بحری بیڑے اور بن گورین ہوائی اڈے پر شدید حملہ

شیعہ نیوز: یمن نے مقبوضہ فلسطین کے”بن گورین” ہوائی اڈے کو "ذوالفقار” میزائل سے نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین کے "بن گوریون” ہوائی اڈے کو ذوالفقار میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے "فلسطین 2” ہائپرسونک میزائل سے مقبوضہ تل ابیب کے جنوب میں ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان: دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیخ اختر عباس قمی کے فرزند ڈاکٹر عبد الزھراء سمیت 6 زائرین شہید

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے بحیرہ احمر میں امریکی بحری بیڑے ہیری ٹرومین کے خلاف ہائبرڈ آپریشن کیا، جو متعدد بیلسٹک اور کروز میزائلوں اور ڈرونز سے کیا گیا۔

یمنی مسلح افواج نے زور دیا کہ امریکی جارحیت یمنیوں کی مزاحمت اور استقامت میں اضافے کا باعث بنے گی۔

اس بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ہم بحیرہ احمر میں امریکی اور اسرائیلی جہازوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائیں گے اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button