
یمن کا اسرائیل کے ناواتیم ایئر بیس پر کامیاب بیلسٹک میزائل حملہ
ترجمان نے کہا ہے کہ جب تک غزہ میں ہمارے بھائیوں کے خلاف یہ جرائم بند نہیں ہوتے، ہم مظلوم فلسطینی عوام کے دفاع اور حمایت کے لیے اپنی تمام طاقت اور وسائل استعمال کریں گے
شیعہ نیوز: یمنی فوج کے ترجمان نے اسرائیلی حکومت کے "ناواتیم” فضائی اڈے پر میزائل حملے کا اعلان کیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے ایک سرکاری بیان میں مقبوضہ علاقوں میں گہرائی میں فوجی اہداف پر میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے اعلان کیا کہ ہم نے "فلسطین 2” سپرسونک بیلسٹک میزائل سے ناواتیم ایئر بیس کو نشانہ بنایا، جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے خاتمے تک حملوں کی شدت پر تاکید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ جب تک غزہ کے خلاف جنگ ختم نہیں ہو جاتی، وہ آنے والے گھنٹوں اور دنوں میں مقبوضہ فلسطین میں اہداف کا دائرہ وسیع کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کے مختلف صوبوں میں امریکی جنگی طیاروں کی بمباری
فوج کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ جب تک غزہ میں ہمارے بھائیوں کے خلاف یہ جرائم بند نہیں ہوتے، ہم مظلوم فلسطینی عوام کے دفاع اور حمایت کے لیے اپنی تمام طاقت اور وسائل استعمال کریں گے۔ اس بیان میں یحیی ساری نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی مشترکہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک جارحیت بند نہیں ہوتی، محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا اور امداد کو غزہ کی پٹی میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا، ہم امریکی دشمن کا مقابلہ کرتے رہیں گے اور اسرائیلی جہازوں کو روکیں گے۔