مشرق وسطی

یمن، سعودی فوج نے 9 یمنیوں کو شہید اور زخمی کردیا

شیعہ نیوز: سعودی اتحاد نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران یمن کے صوبہ صعدہ کو متعدد بار حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
صوبہ الحدیدہ بھی گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اکیانوے بار جارحیت کا نشانہ بنا۔
اس موقع پر سعودی اتحاد کے جاسوسی طیاروں نے حیس، الجبلیہ اور مقبنہ سمیت مختلف علاقوں پر پرواز کی جس کے بعد ان علاقوں کو توپخانے سے بھی نشانہ بنایا گیا۔
سعودی حکام کی توقع کے برخلاف، یمنی عوام ان کے سامنے ڈٹے نظر آرہے ہیں اور تقریبا آٹھ سال تک حملوں کی زد میں رہنے کے باوجود یمنی عوام نے استقامت کی ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
عوامی رضاکار فورس اور فوج نے آرامکو اور ریاض کو میزائلوں اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنا کر یمن کو سعودی عرب اور بعض دیگر جارح عرب ممالک کے لئے ایک دلدل میں بدل کر رکھ دیا ہے جس سے نکلنے کے لئے یہ ممالک ہاتھ پیر مار رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یمن پر ریاض اور اس کے اتحادیوں کے ناجائز حملوں کے آٹھ سال پورے ہونے والے ہیں۔
سعودی اتحادیوں نے یمن کا زمینی، فضائی اور بحری محاصرہ کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک سولہ ہزار یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button