مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

مقبوضہ تل ابیب اور عسقلان کو نشانہ بنایا، یمنی مسلح افواج

شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ یافا (تل ابیب) اور عسقلان کے خلاف ایک زبردست آپریشن میں صیہونی حکومت کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

المسیرہ نے بتایا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے مقبوضہ تل ابیب اور عسقلان میں صیہونی اہداف پر ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محمد عفیف کی شہادت کا صہیونی حکومت سے بدلہ لیا جائے گا، حزب اللہ

انہوں نے کہا کہ ہم نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے یافا اور عسقلان پر اسرائیلی دشمن کے اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ آپریشن کئی ڈرونز کے ذریعے کیا گیا اور اللہ کے فضل سے نہایت کامیاب رہا۔

یحیی سریع نے مزید کہا: یہ آپریشنز فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام اور مزاحمت کی حمایت میں صیہونی رجیم کے خلاف جنگ کے پانچویں مرحلے کے طور پر انجام پائے ہیں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم غزہ اور لبنان میں صہیونی دشمن کے جرائم کے جواب میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button