
یمنی فوج نے 3 امریکی اور اسرائیلی جہازوں پر حملہ کیا، جنرل یحیی سریع
شیعہ نیوز: یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اور صہیونی کشتیوں پر تین حملے کئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر اور خلیج عمان میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملے کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں تین میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا شہید رئیسی کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کو جاری رکھنے کا اعلان
جنرل یحیی سریع کے مطابق یمنی فوج نے امریکی بحری جہاز مرسک سینٹوسا کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں بیلسٹک اور کروز میزائل استعمال کئے گئے ہیں جو اپنے ہدف پر جالگے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے حملے میں یمنی فوج نے مارتھوپولیس کشتی کو بھی ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔ متعلقہ اہلکاروں کے مطابق ڈرون طیاروں نے کامیابی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشتی کے مالک نے یمنی فوج کے انتباہات کو نظرانداز کیا تھا جس کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔
جنرل یحیی سریع نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی مظالم کے خاتمے تک یمنی فوج کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔