مشرق وسطی

سعودی عرب کی بنیادی تنصیبات پر یمنی فوج کا جوابی حملہ

شیعہ نیوز:جنوبی سعودی عرب میں اہم بنیادی تنصیبات پر ایک بڑا فضائی حملہ ہوا ہے۔ سعودی ذرائع کے مطابق جیزان اور جنوبی سعودی عرب کے متعدد علاقوں سے بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جس سے پورا علاقہ لرز کر رہ گیا ہے۔

اس سلسلے میں یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ یمنی فوج اس بڑی فوجی کارروائی سے متعلق تفصیلات بیان کرے گی اور ثبوت کے طور پر اس کا ویڈیو بھی جاری کیا جائے گا۔

سعودی ذرائع نے کہا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب یمن کی فوج نے فوجی کارروائی انجام دینے سے چند گھنٹے پہلے ہی کارروائی کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے جمعے کی صبح جنوبی سعودی عرب میں ہونے والے ایک بڑے حملے کی تصدیق کی ہے تاہم یہ بھی دعوی کیا ہے کہ چارخود کش ڈرون اور ایک بیلسٹک میزائل جو جیزان کے علاقے پر فائر کیا گیا تھا مار گرایا گیا ہے۔

درایں اثنا جارح سعودی اتحاد کے بمبار طیاروں نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران مآرب ، حجہ ، بیضاء اور صعدہ صوبوں پر بمباری کی ہے۔ المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بمبار طیاروں نے مرکزی یمن میں واقع صوبہ مآرب کے صرواح اور مجزر اضلاع پر بمباری کی ہے۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے کتاف ، صوبہ بیضاء کے ناطع اور صوبہ حجہ کے حرض اضلاع کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ الحدیدہ میں توپخانوں سے گولہ باری کی اور راکٹ حملوں کے ساتھ ہی دوسو اکاسی مرتبہ جاسوسی پروازیں انجام دیں اور اس طرح الحدیدہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔

دوسری جانب انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی کے سربراہ نے ستمبر کے انقلاب یمن کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک خطاب میں زور دے کر کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد مسلسل حملوں کے باوجود صوبہ الحدیدہ میں داخل ہونے میں ناکام رہا ہے اور اسی ناکامی کی بنا پر مذاکرات کی میز پر آیا ہے۔

انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اکیس ستمبر کے انقلاب کی کامیابی کی ساتویں سالگرہ کے موقع پرمنعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ملک میں جارح سعودی امریکی اتحاد کے زرخرید ایجنٹوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے شرمناک موقف سے دست بردار ہوجاؤ ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button