مشرق وسطی

سعودی عرب کی وحشیانہ کاروایوں کا سلسلہ جاری، یمنی شہری شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی بارڈر سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں دو یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی عرب کی بارڈر سیکورٹی فورس نے صوبہ صعدہ کے شہر منبہ سے ملنے والی سرحد کے قریب عام شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں ایک عام شہری شہید اور دوسرا زخمی ہوگيا۔

اب سے چند روز پہلے بھی سعودی بارڈر سیکورٹی فورس نے منبہ سے ملنے والی سرحدوں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک یمنی شہری شہید ہوگیا تھا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں میں کئي بار بمباری کی ہے۔

سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارجیت کا نشانہ بنارکھا ہے۔ یمن کے خلاف اس غیر قانونی جنگ میں امریکہ، متحدہ عرب امارات نیز بعض مغربی اور عرب ممالک سعودی عرب کا ساتھ دے رہے ہیں۔

چھے سال سے زائد عرصے سے جاری سعودی جارحیت میں سولہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہوئے ہیں، جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو گھربار چھوڑنا پڑا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button