مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی فورسز کا قابض صیہونی ریاست سے منسلک دو بحری جہازوں پر حملہ

شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج نے پیر کی شام اعلان کیا کہ اس کی بحری افواج نے صیہونی ریاست سے منسلک دو بحری جہازوں کے خلاف ایک معیاری فوجی آپریشن کیا۔

یمنی افواج نے ایک بیان میں کہا پہلا بحری جہاز "سوان اٹلانٹک” تیل سے لدا ہوا تھا، اور دوسرا جہاز "ایم ایس سی کلارا” تھا جس میں کنٹینرز تھے۔ انہوں نے کہا کہ فورسز نے گذشتہ روز دو سمندری جہازوں نے نشانہ بنایا۔

اس نے زور دے کرکہا کہ دونوں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی اس وقت کی گئی جب ان کے عملے نے یمنی بحری افواج کی کالوں کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بربریت میں شہداء کی تعداد 19453 ہوگئی، 52ہزار زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن فلسطینی عوام کے ظلم و ستم پر ان کی نصرت کے لیے کی جانے والی کوشش ہے۔ اس وقت غزہ کی پٹی میں قتل و غارت، تباہی اور محاصرے کا شکار ہیں اور ہمارے عظیم یمنی عوام اور آزاد عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یمنی مسلح افواج نے اسرائیل کی بندرگاہوں کے علاوہ دنیا بھر کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے تمام بحری جہازوں کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ وہ کسی بھی ایسے جہاز کو نشانہ بنانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا جو اس کے سابقہ بیانات میں بیان کی گئی خلاف ورزی کرتا ہے۔ اسرائیل کی طرف جانے والے کسی بھی ملک کے جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button