یمنی فورسز نے سعودی عرب کا ایک اور ڈرون تباہ کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے مغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ میں جارح سعودی اتحاد کا ایک اور ڈرون طیارہ مارگرایا ہے۔ یہ طیارہ الحدیدہ میں جاسوسی کے مشن پر تھا۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ایئرڈیفنس یونٹ نے صوبہ الحدیدہ کے التحیتا شہر کے قریب جارح سعودی اتحاد کا یہ طیارہ مارگرایا۔ یمنی فوج نے گذشتہ یکم مارچ کو بھی الحدیدہ شہر میں جارح سعودی اتحاد کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا تھا ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے بعد اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا جبکہ پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔