پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یزید امام حسینؑ کا قاتل ہے، سراج الحق کا مفتی منیب کو کرارا جواب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے یزید کو امام حسینؑ کا قاتل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پھالیہ میں جماعت اسلامی ضلع منڈی بہاؤالدین کے شمولیتی کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تاریخ کا بہت بڑا واقعہ ہے کہ یزید نے حر نامی آدمی کو اپنی فوج کا کمانڈر بنا کر امام حسینؑ کے مقابلے کیلئے بھیجا، اس حکم کیساتھ بھیجا کہ یا تو انکو میرا تابعدار بنا دے، یا انکا (امام حسینؑ کا) سر کاٹ کر میری خدمت میں پیش کرو، لیکن حر، قیادت کرتے ہوئے جب وہاں پہنچے، اور انہوں نے حضرت امام حسین ؑ کو دیکھا تو، جو (حر) اپنی فوج کو لڑانے آیا تھا، آگے بڑھے اور پھر پیچھے ہٹے، بار بار آگے بڑھے اور پھر پیچھے ہٹے، انکے ساتھیوں نے ان سے پوچھا کہ حر، ہم نے آپ کو جنگوں میں دیکھا ہے، جس طرح آپ جھپٹتے ہیں، جس طرح آپ حملہ آور ہوتے ہیں، لیکن آج کچھ آپ بدلے بدلے نظر آ رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اپنے ساتھیوں کو حر نے جواب دیا کہ میں اس لئے آگے بڑھتا ہوں، پیچھے ہٹتا ہوں، تاکہ یہ فیصلہ کر لوں کہ جنت میں جاؤں یا دوزخ میں جاؤں، میں جنت اور دوزخ میں سے ایک کا انتخاب کر رہا ہوں، اور (حر) اپنا گھوڑا دوڑاتے ہوئے امام حسینؑ کے خیمے (کے پاس) پہنچتے ہیں، ان (امام حسینؑ) سے یہی معلوم کرتے ہیں کہ اگر آپ کی رفاقت میں مجھے موت آ جائے تو کیا اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف فرمائے گا، حضرت امام حسینؑ نے انکے لئے مغفرت کی دعاء، جنت کی دعاء، جام کوثر کی دعاء، نبی مہربان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت کی دعاء، لہٰذا اس (حر) نے اپنی فوج کی قیادت کو چھوڑ کر حضرت امام حسینؑ کے مورچے کو، آپؑ کے خیمے کو اپنے لئے پسند کیا، اس وقت بھی اقتدار یزید کے پاس تھا، حکومت ابن زیاد کی تھی، امام حسینؑ کے ساتھ بہتر کا قافلہ تھا، جو بے سر و سامان تھا، لیکن جب اس (حر) کو یقین آیا کہ اس قافلے میں شامل ہو کر، میں جہنم سے نجات پا سکتا ہوں، میں جنت جانے میں کامیاب ہو سکتا ہوں، (وہ امام حسینؑ کے قافلے میں شامل ہو گئے)۔

واقعہ کربلا میں لشکر یزید کو چھوڑ کر امام حسینؑ کیساتھ حضرت حر کے شامل ہونے کی طرف اشارہ کرنے کے بعد امیر جماعت اسلامی نے تقریب کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ خود فیصلہ کریں کہ کیا یزید زندہ ہے لوگوں کے دلوں میں؟، یا امام حسینؑ زندہ ہیں؟، لوگوں کے دلوں میں امام حسینؑ زندہ ہیں، انکی محبت زندہ ہے

، "قتل حسینؑ اصل میں مرگ یزید ہے، اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد”۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button