مشرق وسطی

یمنی افواج نے اشدود کی مقبوضہ بندرگاہ میں ایک حساس ہدف کو نشانہ بنایا

شیعہ نیوز: یمن کے مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے مقبوضہ "اشدود” کے علاقے "یفنا” میں ایک صہیونی حساس ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان "یحیی سریع” نے صیہونی حکومت کے خلاف نئے آپریشن سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے مقبوضہ اشدود کے علاقے یفنا میں اسرائیلی دشمن کے حساس ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی افواج شام کی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر دمشق کے قریب جا پہنچی

یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ یہ آپریشن ایک ڈرون سے کیا گیا جو اللہ کے فضل سے کامیابی سے اپنے ہدف پر لگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ آپریشن فلسطینی مزاحمت کی حمایت کے پانچویں مرحلے کے طور پر کیا گیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے خلاف کسی بھی اسرائیلی جارحیت کا جواب مزید فوجی کارروائیوں کے ذریعے دیا جائے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک غزہ کی پٹی پر قبضہ اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا تب تک فلسطینی قوم کی حمایت میں ہمارا جوابی آپریشن جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button