دنیا

یمنی فورسز کا بحیرہ احمر میں امریکی بحری بیڑے پر دوسرا حملہ

شیعہ نیوز: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر دوسرا حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے دوسری بار امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ٹرومن کو بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج نے دشمن کے اس حملے کو ناکام بنا دیا جو وہ ہمارے ملک کے خلاف انجام دینا چاہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں عام شہریوں کے قتل عام کا کوئی جواز نہيں، انتونیو گوٹیرش

یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ مذکورہ امریکی بحری جہاز کو کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپ میں بیلسٹک میزائل، گائیڈڈ میزائل اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لیڈر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یمن پے حملوں کا جواب دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور صیہونی حکومت سے وابستہ بحری جہازوں کو اپنی آپریشنل حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button