مشرق وسطی

یمنی فورسز نے متحدہ عرب امارات کا ڈرون مار گرا دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کے ایک ڈرون کو اس وقت مار گرایا جب یہ ڈرون جارحانہ کارروائی میں مصروف تھا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے منگل کی صبح بتایا کہ ملک کے جنوبی صوبے ’شبوہ‘ میں یو اے ای کے ایک ڈرون کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ اس ڈرون کو ’عین‘ ضلع کی ہوائی سرحد میں جارحیت کے دوران، زمین سے ہوا میں مار کرنے والے یمنی میزائیل سے منہدم کیا گیا۔

یمنی فوج گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران جارح سعودی اتحاد کے مختلف قسم کے دسیوں ڈرون تباہ کر چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button