مشرق وسطی

یمنی افواج نے امریکہ کا پانچواں ڈرون MQ-9 مار گرایا

شیعہ نیوز: یمن نے ایک بار پھر اپنی طاقت کا مظاہر کرتے ہوئے پانچواں امریکی ڈرون MQ-9 مار گریا ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے منگل کی صبح یمن کے وسطی صوبے کے آسمان پر پانچویں امریکی ڈرون MQ-9 کو مار گرانے کی اطلاع دی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے صوبہ البیضاء کی فضائی حدود میں امریکی ڈرون MQ-9 کو مار گرانے کی اطلاع دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل باقری کا صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر سانحے کی جانچ پڑتال کا حکم جاری

ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن مآرب صوبے کی فضائی حدود میں اسی نوعیت کے ڈرون کو مار گرائے جانے کے چند دن بعد انجام دیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی کے عوام کی حمایت اور ان کی مزاحمت میں شروع ہونے والی "وعدہ شدہ فتح اور مقدس جہاد” جنگ کے دوران یمن کی مسلح افواج نے اب تک اپنے ملک کے آسمان پر اس نوعیت کے پانچ ڈرونز کو نشانہ بنا چکی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی دفاع نے اللہ تعالیٰ کی مدد سے اس امریکی ڈرون کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی جو صوبہ البیضاء کی فضائی حدود میں جاسوسی میں مصروف تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button