دنیا

یمن کا اسرائیلی ایئربیس پر میزائل حملہ

شیعہ نیوز: یمنی فوج نے اسرائیلی حکومت کے نواتیم ایئربیس کو ہائپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں یمنی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کی نواتیم ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی "فلسطین۔2 ہائپرسونک میزائل سے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی تشویش

یحی سریع نے کہا کہ میزائل اپنے ہدف پر جا لگا جب کہ اسرائیلی دفاعی نظام اسے روکنے میں ناکام رہا۔

یمنی فوج کی غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں صیہونی حکومت کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button