مشرق وسطی

سعودی اتحاد کی ہائی کمان میٹنگ پر یمنی میزائل حملہ، 2 جنرل واصل جہنم

شیعہ نیوز:یمنی مسلح افواج کی جانب سے جارح سعودی فوجی اتحاد کے اڈے پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا ہے جس میں جارح اتحاد کے کم از کم 2 جنرل ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یمنی صوبے مأرب کے علاقے "تداوین” میں واقع جارح سعوی فوجی اتحاد کے ایک مرکز پر یمنی افواج کی جانب سے اس وقت میزائل حملہ کیا گیا جب وہاں جارح سعودی اتحاد کی فوجی ہائی کمان کی اہم میٹنگ جاری تھی۔ عرب ای مجلے الخبر الیمنی کے مطابق صنعاء کے بیلسٹک میزائل حملے کے باعث جارح ہائی کمان کی میٹنگ میں موجود مستعفی یمنی حکومت اور سعودی عرب کے تمام عالی رتبہ فوجی افسر ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔

فوجی ذرائع کے مطابق یمنی میزائل حملے میں مستعفی یمنی حکومت کے متعدد جنرل مارے گئے ہیں جن میں وزیر دفاع جنرل محمد المقدوشی اور چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل صغیر بن عبدالعزیز بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اس حملے میں سعودی عرب کے احمد الکعبی، شامی محمد العسیری اور طارق احمد المحبشی نامی 3 جنرل بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف جارح سعودی عرب یا یمن کی مستعفی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اظہار خیال نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ مستعفی یمنی حکومت کا "تداوین” نامی فوجی اڈہ گذشتہ کئی مہینوں سے انصاراللہ فورسز کے محاصرے میں اور چند دنوں سے یمنی میزائل حملوں کے نشانے پر ہے۔ دوسری طرف یمن کی جانب سے ہونے والے اس اپنی نوعیت کے مفرد میزائل حملے کے بعد، جو جارح فورسز کی ہائی کمان میٹنگ کے مقام اور وقت کی انتہائی درست اطلاعات پر مبنی تھا، مستعفی یمنی صدر منصور ہادی کی فورسز ایک دوسرے پر صنعاء کی جاسوسی کے الزامات عائد کرنے پر اتر آئی ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ شب سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے یمن کی خود کش کشتیوں کی جانب سے "جازان” میں واقع تیل کی تنصیبات پر حملے کی خبر دی تھی جس کے باعث جازان کی تیل کی تنصیبات تاحال آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button