مشرق وسطی

یمن کے جوانوں نے اینٹی ایئر کرافت سسٹم سے سعودی عرب کے جاسوس ڈرون طیارے کو مار گرایا

شیعہ نیوز: یمن کی فوج کے اینٹی ایئر کرافت سسٹم نے جمعہ کے روز صوبہ مآرب کے علاقے صرواح میں سعودی عرب کےامریکی ساخت جاسوسی ڈرون اسکین ایگل کو مار گرایا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے جمعرات کے روز کہا کہ تھا کہ یمن کی فوج کے اینٹی ایئر کرافت سسٹم نے جمعرات کو بھی صوبہ مآرب کے علاقے الوادی میں سعودی عرب کے ایک جاسوس ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا۔ انہوں نے کہا کہ جس میزائل سے سعودی عرب کے ڈرون کو نشانہ بنایا گیا ابھی تک اس کی رونمائی نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ یمنی فورسز نے منگل کے روز بھی امریکہ کے جاسوسی ڈرون اسکین ایگل کو صوبہ مآرب میں اس وقت مار گرایا جب یہ ڈرون جاسوسی آپریشن کر رہا تھا۔ یہ امریکہ کا بنا ہوا جدید ترین ڈرون ہے جسے یمن کے خلاف سعودی اتحاد زیادہ استعمال کرتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button