مشرق وسطی

اسرائیلی بحری جہاز "پیسیفکO1” کیساتھ ساتھ 2 امریکی جنگی کشتیوں پر یمن کا کامیاب حملہ

شیعہ نیوز: یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے بحری میزائلوں اور ڈرون طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے بحر ہند میں 3 اسرائیلی و امریکی بحری جہازوں کے خلاف 3 کامیاب آپریشن کیے ہیں۔ یمنی مسلح افواج نے یہ اعلان بھی کیا کہ اس نے اسرائیلی یا اسرائیل سے وابستہ دوسرے بحری جہازوں کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرنا شروع کر دیا ہے۔ یمنی بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ ہم اسرائیلی بحری جہازوں اور اس غیر قانونی و سفاک رژیم سے متعلق تمام دوسرے جہازوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اب "کیپ آف دی گڈ ہوپ” سے بھی نہ گزریں۔

یمنی مسلح افواج نے مزید کہا کہ وہ بحیرہ احمر، بحیرہ عرب و بحر ہند میں اسرائیلی بحری جہازوں کی نقل و حرکت کو اس وقت تک روکتے رہیں گے کہ جب تک کہ غزہ پر قابض صیہونی رژیم کا قبضہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا۔ اس بیان کے ایک دوسرے حصے میں آج صبح کی بحری کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی ڈسٹرائر کو بھی متعدد ڈرون طیاروں کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے جبکہ فائر کردہ تمام اسلحہ جات انتہائی کامیابی کے ساتھ مطلوبہ اہداف کے عین اوپر جا بیٹھے!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button